Live Updates

دورہ ملائیشیا پر مہاتیر محمد کا وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ تشکر

مہاتیر محمد نے عمران خان اور ان کے وفد کے دورہ ملائیشیا کی تصاویر بھی ٹوئیٹر پر شیئر کردیں

جمعرات 22 نومبر 2018 16:07

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ پران کا شکریہ اداکرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیاہے اورکہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا دورہ دونوں ممالک، خطے اور عوام کے درمیان بہترین تعاون کے فروغ اور تبادلے کا باعث بنے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے اپنے پیغام میں ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ملائیشیا کا دورہ کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کا اور آپ کے وفد کا وقت ثمر آور رہا ہوگا۔

مہاتیر محمد کامزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا دورہ دونوں ممالک، خطے اور عوام کے درمیان بہترین تعاون کے فروغ اور تبادلے کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام کے ساتھ ڈاکٹر مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کے دورہ ملائیشیا کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 20 نومبر کی رات کو ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے تھے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ملائیشیا جانے والے وفد میں و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔جہاں انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور انہیں 23 مارچ 2019 کو یومِ پاکستان کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات