وزیر خارجہ کاکابل میں عیدمیلادالنبی ؐ کی تقریب میں خودکش حملہ میںافغان بھائیوں کی شہادت پر گہرادکھ او رافسوس کااظہار

جمعرات 22 نومبر 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدمیلادالنبی ؐ کی تقریب میں خودکش حملہ میں 50 سے زائد افغان بھائیوں کی شہادت پر گہرادکھ او رافسوس کااظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس غیرانسانی اوربہیمانہ واقعہ کی مذمت کی اورممالک اورمعاشروں کو اس لعنت سے چھٹکارا پانے کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے اس غیرانسانی اوربہیمانہ واقعہ کی مذمت کی اورممالک اورمعاشروں کو اس لعنت سے چھٹکارا پانے کی دعا کی۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کی دعا کی اورافغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔