Live Updates

وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا کہ بیرون ملک جا کر اپوزیشن کے خلاف زہر اگلیں‘سید حسن مرتضیٰ

جمہوریت کو اس لیے خطرہ ہے کیونکہ مشرف الیون پھر سے اقتدار میں آچکی ہے‘سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پنجاب

جمعرات 22 نومبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ بیرون ملک جا کر اپوزیشن کے خلاف زہر اگلیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر جا کر اپوزیشن کے خلاف بولنا ناکامی کا اعتراف ہے،پی ٹی آئی بانجھ سیاسی جماعت ہے،اس کی حکومت بھی بے مراد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں علیم خان سے علیمہ خان تک، چوروں کی ایک طویل لائن ہے،دیکھتے ہیں کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں علیمہ خان کب پکڑ ی جاتی ہے۔خیرات کے پیسے سے زاتی محل بنانے کا کام صرف اکرام نیازی کے بچے ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو اس لیے خطرہ ہے کیونکہ مشرف الیون پھر سے اقتدار میں آچکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات