آپ ﷺکی دنیا میں تشریف آواری سے حق و صداقت کا بول بالا ہوا، ڈاکٹرمحمدیوسف یوسفزئی

جمعرات 22 نومبر 2018 15:40

مردان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ آپ ﷺکی دنیا میں تشریف آواری سے حق و صداقت کا بول بالا ہوا اور باطل جبر، ظلم، بت پرستی اور قتل و غارت کا خاتمہ اور جہالت کے اند ھیرے ختم ہوئے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت اظہار انہوں نے خصلت ہسپتال پارہوتی مردان میں ربیع الاول کے حوالے سے ختم القران و خیرات سے خطاب کے دوران کیا۔

ڈاکٹرمحمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ آپ ﷺکے ذریعے اللہ تعالیٰ نے جودین حق بھیجا وہ اسلام ہے اور یہ ہماری انفرادی و اجتماعی زند گی کا دین ہے،آپ ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے خاتم النبین بنایا اور آپﷺ کی زندگی ہر پہلو بنی نوع انسان کیلئے ایک نمونہ ہے ،قرآن کریم اور سنت نبوی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں اپنی زندگی گزارنے کیلئے ہر قسم کی رہنمائی ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :