Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں تعلیم کو بہت اہمیت دی گئی ہے، ظاہرشاہ طورو

جمعرات 22 نومبر 2018 15:40

مردان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے گورنمنٹ مڈل سکول سر خ ڈھیری محبت آباد مردان کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پرانہوں نے مختلف کلاس رومز کا جائزہ لیا، طلباء و طالبات اور اساتذہ کے مسائل سنے اور بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے سکولز اساتذہ کو تاکید کی کہ بچوں کی تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ ظاہرشاہ طورونے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں تعلیم کو بہت اہمیت دی گئی ہے، تعلیم کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات