Live Updates

زیرالتوا منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا، محمداسلام

جمعرات 22 نومبر 2018 15:40

مردان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم کے پرسنل سیکرٹری محمد اسلام نے کہا ہے کہ زیرالتوا منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا جس کیلئے متعلقہ محکموں کے حکام سے بات چیت ہوچکی ہیں جس میں انہوں نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس اور تحصیل بلڈنگ سمیت رستم ہیراونڈ روڈ اور دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہائی کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف تحصیل رستم میں کوئی گروپ بندی اور اختلافات نہیں، انصاف فورم اور کو آرڈینیشن کونسل ایک ہیں، ٹائپ ڈی کیٹیگری ہسپتال رستم مردان میںخالی آسامیوں کو جلد پر کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم میڈیا کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کو آرڈینیشن کونسل کے بانی اور چیئرمین حمداللہ اور اکبر علی ثبت خیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد اسلام نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ابھی تک کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، پارٹی مفادات کی خاطر ایسے افراد کو ٹکٹ دیئے جائیںگے جو صحیح معنوں میں عوام کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات