نبی کریم ؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے، قاضی فتح الباری رستمی

جمعرات 22 نومبر 2018 15:40

مردان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) ادارہ فتح العلوم نواں کلی رستم مردان میں سالانہ سیرة النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم ادارہ قاضی فتح الباری رستمی اور قاضی ثمین احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے، نئی نسل کو سیرت رسول ؐ اور صحابہ کرامؓ کے عملی زندگی کو اپنانے میں ہی کامیابی ملے گی، علماء اور اساتذہ نوجوانوں کو صحیح راستے پر گامزن کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اس موقع پر طلباء کے تقاریر مقابلوں میں ابوشریخ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے اختتام پر ادارہ فتح العلوم نواں کلی کے بانی شیخ القرآن مولانا قاضی عبدالہادی رستمی (مرحوم) کے علمی ادبی اور ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :