Live Updates

جشنِ ولادتﷺ کے موقع پر شہری نے عمران خان اور مریم نواز سمیت کئی سیاستدانوں کی قبریں بنا دیں

کیا ہمارا دین ایسے کاموں کی اجازت دیتا ہے؟ غیر مناسب مذہبی تربیت مذاق بننے لگی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی شدید تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 نومبر 2018 15:42

جشنِ ولادتﷺ کے موقع پر شہری نے عمران خان اور مریم نواز سمیت کئی سیاستدانوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2018ء) : گذشتہ روز 12ربیع الاول کی شب زبردست جشن منایا گیا ۔مخلتف شہروں کے گلی وکوچے توحید و رسالتؐ کے نعروں ، نعتوں اور تقاریر سے گونجتے رہے ۔اس موقع پر زبردست چراغاں بھی کیا گیا۔ 12ربیع الاول پورے عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وخروش سے منایا گیا۔مختلف شہروں میں محافل کے ساتھ ساتھ جلوس بھی نکالے گئے۔

ملک بھر میں مساجد،دفاتر،تعلیمی ادروں،دوکانوں،بازروں اور عمارت کو جھنڈورں، برقی قمقموں،اور رنگا رنگ بینکرز کی خوبصورتی سے سجایا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے عورتوں اور بچوں کے ہمراہ ان خوبصورت مناظر کو دیکھنے کے لئے شہر سمیت مختلف علاقوں کا رخ کیا۔12 ربیع الاول کے روز بچوں کی طرف سے پہاڑیاں بھی بنائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہاڑیوں عام طور گھروں کے سامنے اور گلیوں میں بنائی جاتی ہیں۔

ان پہاڑیوں پر بچوں کا بڑی تعداد میں رش دیکھنے میں آتا ہے۔یہ پہاڑیاں مذہبی عقیدت کے تحت بنائی جاتی ہیں تاہم کچھ لوگ مذہبی آڑ میں ایسے کام کر جاتے ہیں جس کی ہمارا دین بلکل بھی اجازت نہیں دیتا۔اس حوالے سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں نا معلوم شہری نے جشنِ ولادت ﷺ کے موقع پر پہاڑیاں تو بنائی تاہم اس کو سیاسی رنگ دے دیا اور عمران خان،نواز شریف،شہباز شریف،مولانا فضل الرحمن سمیت کئی سینئیر سیاستدانوں کی مصنوعی قبریں بنا دی۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی طرف سے بھی شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ یہ سب غیر مناسب مذہبی تربیت کا نتیجہ ہے۔ہمیں اپنے بچوں کی مکمل مذہبی رہنمائی کرنی چاہئیے اور اس مبارک دن بچوں کو حضرت محمد ﷺ کے پیغام سے متعلق بچوں کو روشناس کروانا چاہئیے۔کیونکہ ہمارا مذہب ایسی غیر مناسب چیزوں کی اجازت بلکل بھی نہیں دیتا۔کچھ صارفین نے کہا کہ ایسی حرکتیں کرنے سے 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی بے حرمتی ہوتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات