سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کی کوششوں میں ہیں،فواد چودھری
بہت زیادہ انفارمیشن تنازعات کو بڑھا دیتی ہے، سوشل میڈیا بڑی کمپنیوں کےاشتراک کے بغیرریگولیٹ نہیں ہوسکے گا، انٹرنیٹ اسپیڈ کے اضافے سے لوکل میڈیا ریگولیشن ختم ہوجائے گی۔تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 نومبر 2018 15:57
(جاری ہے)
ہم اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ ہمارے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ کی بڑھتی اسپیڈ کے باعث 10سال بعد میڈیا کی شکل مختلف ہوگی۔ انٹرنیٹ اسپیڈ کے اضافے سے لوکل میڈیا ریگولیشن ختم ہوجائے گی۔ میڈیا کے حوالے سے ہم ماڈرن ملک ہیں۔ پاکستان میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔ دوسری جانب فواد حسین چودھری نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی حکومت کے کرتاپور بارڈرکھولنے کی توثیق کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک کے جنم دن پر کرتارپور بارڈرکھولنا پاکستان اور بھارت کے امن پسندوں کی فتح ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور بارڈرکھولنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختصر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بابا گرونانک کے جنم دن پرکرتارپوربارڈر کھولنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر نوجوت سنگھ سدھو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔لیکن اب مودی کابینہ نے پاکستان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بارڈرکھولنے کی توثیق کردی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کرتارپور راہداری کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے دونوں جانب سے متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.