منشیات کیخلاف سندھ بھر میں ہفتہ وار مہم کے دوران 1723ملزمان گرفتار

رینج آفیسر آف دی ویک ڈی آئی جی حیدرآباد اورڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

جمعرات 22 نومبر 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کے احکامات کے تناظر میں جرائم کیخلاف جاری جنگ کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر1610 ایف آئی آرز کے تحت 1723منشیات فروشوں اورانکے گروہوں کے کارندوں کوگرفتار کیا گیا۔جنکے قبضہ سے ایک کلوگرام ہیروئن،5کلو گرام حشیش،642 کلو 190گرام چرس،21.5 گرام اوپیئم،48000 کلو گرام سے زائد گٹکا،9021 کلو سے زائد مین پوری،1087کلو سے زائد چھالیہ،207کلو سے زائد ماوا،471کلو سے زائد بھنگ،115253لیٹرز،135 بوتل مقامی شراب،اور313لیٹرز سے زائداور 35 بوتل غیرملکی شراب وغیرہ برآمد ہوئی۔

مورخہ12تا18نومبر منشیات کیخلاف جاری مہم میں صوبائی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی آئی جی حیدرآبادنعیم احمد شیخ اور ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد مظہر نواز شیخ کو آفیسر آف دی ویک جبکہ ضلعوں کے لحاظ سے ایس ایس پی دادو تنویرتنیو کو آفیسر آف دی ویک کے اعزاز سے نوازا گیا اور انکے کارہائے نمایاں پر سینٹرل پولیس آفس کراچی کے استقبالیہ پر نصب نوٹس بورڈ پر انکے نام بھی تحریر کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔حیدر آباد رینج؛۔419ایف آئی آرز،449مجموعی گرفتاریاں،27گرام ہیروئن،84کلو190گرام چرس،6644کلو سے زائد گٹکا،6457کلو سے زائد مین پوڑی،9000کلو سے زائد چھالیہ،کم و بیش30کلو گرام ماوا،04کلو سے زائد بھنگ،15902لیٹر مقامی شراب،270لیٹر غیر ملکی شراب۔شہید بینظیر آباد رینج؛۔437ایف آئی آرز،442مجموعی گرفتاریاں،20گرام ہیروئن،کم و بیش154کلو گرام چرس،کم و بیش28000کلو گرام گٹکا،265کلو سے زائد مین پوڑی، 05کلو گرام حشیش،1.5کلو گرام اوپیئم،14کلو سے زائد بھنگ،8948لیٹر مقامی شراب،28.5لیٹر غیر ملکی شراب وغیرہ۔

میر پور خاص رینج؛۔229ایف آئی آرز،231مجموعی گرفتاریاں،76گرام ہیروئن،کم و بیش 07کلو گرام چرس،10318کلو گرام گٹکا،2456کلو گرام مین پوڑی،84705.5لیٹر مقامی شراب،15لیٹر غیر ملکی شراب وغیرہ۔سکھر رینج؛۔212ایف آئی آرز،211مجموعی گرفتاریاں،129گرام ہیروئن،45کلو330گرام چرس،کم و بیش304کلو گرام گٹکا،07کلو سے زائد مین پوڑی،1302کلو سے زائد چھالیہ،20گرام اوپیئم،415کلو سے زائد بھنگ،5521لیٹر 135بوتل مقامی شراب،19بوتل چھوٹے سائز کی غیر ملکی شراب وغیرہ۔

لاڑکانہ رینج؛۔56ایف آئی آرز،56مجموعی گرفتاریاں،150گرام ہیروئن،63کلو68گرام چرس،02کلو گرام گٹکا،37کلو 300گرام بھنگ،136لیٹر مقامی شراب،16بوتل چھوٹی غیرملکی شراب وغیر۔ساؤتھ زون کراچی؛۔103ایف آئی آرز،134مجموعی گرفتاریاں،365گرام ہیروئن،44کلو967گرام چرس،260کلو گرام گٹکا،39.50کلو گرام مین پوڑی،460کلو گرام سے زائد چھالیہ ،47.100کلو گرام ماوا،175لیٹر مقامی شراب وغیر۔

ایسٹ زون کراچی؛۔90ایف آئی آرز،117مجموعی گرفتاریاں،241گرام ہیروئن،45کلو444گرام چرس،510کلو681گرام گٹکا،41کلو25گرام مین پوڑی، 50کلو100گرام چھالیہ،96کلو901گرام ماوا،23لیٹر مقامی شراب وغیرہ۔ویسٹ زون کراچی؛۔64ایف آئی آرز،83مجموعی گرفتاریاں،198کلو255گرام چرس،80کلو835گرام گٹکا20کلو100گرام مین پوڑی،65کلو322گرام چھالیہ، 34کلو73گرام برآمد کیا گیا