جنگ عظیم دوئم کی یادگارکودیکھتے ہوئے آسٹریلیا میں جاپانی خاتون اول جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں،زاروقطارروپڑیں

جمعرات 22 نومبر 2018 16:00

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) آسٹریلیا میں جنگ عظیم دوم کی یادگاروں کو دیکھتے ہوئے جاپان کی خاتون اول اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون اول اکی ایبے جاپانی طیاروں کی بمباری سے ہونے والی تباہ کاریوں کی تصویریں دیکھتے ہوئے رو پڑیں۔

(جاری ہے)

جاپان کے وزیراعظم شینزوابیے نے اپنی اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں جنگ عظیم دوم کی تباہ کاری پر منعقدہ ایگزیبیشن کا دورہ کیا۔جنگی تباہ کاریوں پر مبنی یادگار تصاویر اور علامتوں کو دیکھتے ہوئے جاپانی خاتون اول آبدیدہ ہوگئیں۔جنگ عظیم دوم میں آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں جاپانی طیاروں کی بمباری سے 240 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :