علامہ اقبال اسپورٹس فیسٹیول‘ اسکواش فائنل کی فاتح ٹرافی سید حمیم احمد کے نام

جمعرات 22 نومبر 2018 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ علامہ اقبال اسپورٹس فیسٹیول میں اسکواش ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی حمیم احمد نے اپنے نام کر لی‘ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں جاری فیسٹیول میں اسکواش کا فائنل سید حمیم احمد اور سید مبشر شاہ کے درمیان کھیلا گیا جسے سید حمیم احمد نی0-3سے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی‘ سید حمیم احمد نے پہلے سیٹ میں سید مبشر شاہ کے خلاف11-3دوسرے سیٹ میں11-6اور تیسرے سیٹ میں11-6سے کامیابی حاصل کی‘ قبل ازیں تیسری پوزیشن کے میچ میں ڈاکٹر غضنفر اللہ نے ذوہیب کے خلاف1-2سے کامیابی سمیٹی پہلا سیٹ ذوہیب نی11-5 سے جیت کر برتری حاصل کر لی تھی لیکن آخری دونوں سیٹ ڈاکٹر غضنفر اللہ نی11-7اور11-9سے جیت کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا‘مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ انجم حسین زیدی نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ کھیل سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کی ہدایت پر تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کررہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ آپ بھی اپنے عمدہ کھیل سے اپنے آپ کو ثابت کریں کہ آپ میں وہ ٹیلنٹ موجود ہے جو آگے چل کر کھیلوں میں سندھ کے لئے فخر کا باعث ہوگا‘بعدازاں انجم حسین زیدی نے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سکندر رضا‘عظیم الشان‘ محمد ابراہیم اور شکیل احمد کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔