بھارتی شہر ممبئی میں چار افراد کی کُتے سے جنسی زیادتی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 نومبر 2018 16:16

بھارتی شہر ممبئی میں چار افراد کی کُتے سے جنسی زیادتی
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2018ء) : بھارت میں خواتین کی عزت غیر محفوظ ہے ، اس حوالے سے تو آئے روز کئی واقعات سننے کو ملتے ہیں، لیکن اب بھارت میں کُتے بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں بھارت کے شہر ممبئی میں اچار افراد کی ایک کُتے سے جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا۔ کُتے کو علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں انہوں نے جنسی تشدد کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ چار افراد نے مبینہ طور پر ملوانی کے علاقہ میں اس کُتے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کُتا اکثر چرچ کے باہر دیکھا جاتا تھا لیکن گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے لاپتہ ہونے کے بعد جب اسے برآمد کیا گیا تو کُتے کے جسم کے حساس عضو خون میں لت پت تھے، جس پر جانوروں کے تحفظ کی ایک این جی او نے زخمی حالت میں متاثرہ کُتے کو اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

''Animals matter to me'' کے بانی ممبران میں شامل ڈاکٹر انکیتا پاٹھک نے کہا کہ متاثرہ کُتا ابھی صدمے میں ہے۔ جب بھی کوئی اس کے پاس جانے یا اسے چھُونے کی کوشش کرتا ہے تو یا تو وہ ڈر جاتا ہے یا پھر زور زور سے بھونکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کُتے کے حساس عضو کو اس قدر مسلا گیا ہے کہ اس کی حالت دیکھ کر جنسی تشدد کی تصدیق ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے اس کُتے کی ٹانگیں بھی مروڑنے کی کوشش کی ہے۔

ڈاکٹر انکیتا نے کہا کہ فی الوقت ہم متاثرہ کُتے کے علاج پر توجہ دے رہے ہیں۔ درد زیادہ ہونے کی وجہ سے دوائیوں کے ذریعے اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پورا دن خون بہنے کی وجہ سے انفیکشن بھی ہو گیا ہے جسے دوائیوں کی مدد سے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کُتے کو روزانہ کھانا کھلانے والی بھارتی شہری سُدھا کا کہنا تھا کہ میں نے اس کُتے کو ہفتے کے روز بارہ بجے کے قریب چرچ کے پاس لیٹے ہوئے دیکھا تھا۔

میرے شوہر نے کُتے کی حالت دیکھ کر مجھے آگاہ کیا اور کہا کہ اُسے کھانے کی ضرورت ہے۔ متاثرہ کُتے کے پاس جا کر جب میں نے اسے ہاتھ لگانے کی کوشش کی تو وہ خوف سے پیچھے ہٹ گیا۔ میں نے یہ دیکھ کر کھانا کُتے کے سامنے ہی رکھ دیا جسے اُس نے کھانا شروع کیا۔ اُسی وقت میں نے دیکھا کہ کُتے کا حساس عضو زخمی ہے اور اس میں سے خون بہہ رہا ہے، کُتا بُری طرح زخمی تھا، اُسے دیکھ کر صاف نظر آ رہا تھا کہ وہ کتنی تکلیف میں ہے۔

اس حوالے سے ایک آٹو رکشہ والے نے مس فرنانڈس کو اطلاع دی اور بتایا کہ کُتے کے اگلے پاؤں اور منہ بندھا ہوا تھا، رکشے والے نے بتایا کہ منشیات کے نشے میں دُھت چار افراد نے اس کُتے سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مس فرنانڈس نے کہا کہ مجھے رکشے والے نے مزید بتایا کہ کُتے کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔ کُتے کی چیخوں کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور جائے وقوعہ پر پہنچا لیکن ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مس فرنانڈس نے اس حوالے سے پولیس سے رجوع کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔