غلام مصطفی پھل و دیگر کے خلاف 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی فروخت سے دائر ریفرنس کی سماعت،مفرور ملزما ن کے وارنٹ جاری

جمعرات 22 نومبر 2018 16:48

غلام مصطفی پھل و دیگر کے خلاف 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی فروخت سے دائر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) احتساب عدالت میں سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل و دیگر کے خلاف 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی فروخت سے دائر ریفرنس کی سماعت ،عدالت نے 3مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نیمفرور ملزمان سابق ڈپٹی دائریکٹر کے ایم سی محسن،م سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی سہیل یار خان اور سابق اکاونٹنٹ فخر عالم کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 5دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،دیگر ملزمان میں سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمن ،روشن علی شیخ سابق کمشنر کراچی،سابق ڈپٹی کمشنر ندیم قادر سابق ڈائریکٹر کے ایم سی سیف عباس سمیت دیگر شامل ہیں،آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان پر ائندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،ملزمان پر ملیر کی 265 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر فروخت کا الزام ہے ،ملزمان پر قومی خزانے کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،