دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام مولاناسمیع الحق شہیدکی یادمیں کانفرنس کل ہو گی

پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے سیاست مدینہ کو اپنانا ہوگا ،مولاناڈاکٹراسداللہ خان

جمعرات 22 نومبر 2018 22:04

دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام مولاناسمیع الحق شہیدکی یادمیں کانفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2018ء) جمعیت علماء اسلام س اسلام آبادکے سیکرٹری جنرل ودفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء مولاناڈاکٹراسداللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے سیاست مدینہ کو اپنانا ہوگا دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام مولاناسمیع الحق شہیدکی یادمیں کانفرنس آج جمعہ کو آبپارہ ہاکی گرائونڈمیں منعقدہوگی،،عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ اور عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے اپنی پرامن جدو جہد جا ری رکھی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے مولاناسمیع الحق کی یادمیں آبپارہ میں ہونے والی کانفرنس کے سلسلے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولاناڈاکٹراسداللہ خان نے کہاکہ مولاناسمیع الحق شہیدکی یادمیں پور ے ملک میں تعزیتی پروگرامات منعقدہورہے ہیں جمعہ کوہونے والی کانفرنس سے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین مولاناحامدالحق حقانی ،مولانایوسف شاہ ، مولانامحمداحمدلدھیانوی ،مولانافضل الرحمن خلیل ، ،سردارعتیق احمدخان ،عبداللہ گل ،علامہ اورنگزیب فاروقی ،علامہ زاہدمحمودقاسمی ،علامہ عبدالرئوف فاروقی ،مولاناضیا اللہ شاہ بخاری ودیگرقائدین خطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیاجائے گا جس میں مولاناسمیع الحق کی مختلف محاذوں پرجاری تحریکوں کی پشتی بانی کامکمل عہدکیاجائے گا انہوں نے کہاکہ آئے روزبزرگان دین کی وفات اورجدائی لمحہ فکریہ ہے،مولاناسمیع الحق کی شہادت کے بعد حاجی عبدالوہاب کی وفات ایک اورعظیم سانحہ ہے ایک عالم کی موت ایک جہان کی موت ہے،ا نکی موت سے پیدا ہونے والا خلا سالوں پر نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

ابھی مولانا سمیع الحق کی شہادت کا غم کم نہیں ہوا کہ مولانا عبدالوھاب دنیاسے فانی سے کوچ کر گئے،انہوں نے اکہا کہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے علما اسی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہیں۔ ۔۔۔اعجاز خان