Live Updates

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس

چیئرمین ٹاسک فورس کی وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے سلسلے میں مجوزہ قانون سازی، وفاق اور صوبائی سطح پر قائم کی جانے والی ہاوسنگ اتھارٹیز اور مجوزہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر معاملات پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ

جمعرات 22 نومبر 2018 23:37

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیر برائے پلاننگ خسرو بختیار، سینئر وزیر پنجاب علیم خان، ہاؤسنگ منسٹر سندھ سعید غنی، ایم این اے نجیب ہارون، ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم، شوکت ترین، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب ، ممبران ٹاسک فورس اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ٹاسک فورس ضیغم محمود رضوی نے وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے سلسلے میں مجوزہ قانون سازی، وفاق اور صوبائی سطح پر قائم کی جانے والی ہاوسنگ اتھارٹیز اور مجوزہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر معاملات پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم پروگرام ہے جس سے بے گھر افراد کو گھر کی سہولت میسر آنے کیساتھ ساتھ ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا اور نوجوانوں کو بے شمار نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کا دائرہ کار آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات