سپریم کورٹ نے عدالتی عملے کے جوڈیشل الائونس پر انکم ٹیکس کے استثنیٰ سے متعلق معاملہ کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

جمعرات 22 نومبر 2018 23:47

سپریم کورٹ نے عدالتی عملے کے جوڈیشل الائونس پر انکم ٹیکس کے استثنیٰ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے عدالتی عملے کے جوڈیشل الائونس پر انکم ٹیکس کے استثنیٰ سے متعلق معاملہ کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے ، جمعرات کوقائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے 20 اپریل کو جوڈیشل الائونس پر انکم ٹیکس ختم کر دیا تھا تاہم عدالتی حکم کو ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے عملے نے بھی جوڈیشل الائونس سے انکم ٹیکس استثنی کی درخواست دائر کر رکھی ہے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن(c)(2) 12 کے تحت جوڈیشل الا ئونس پر انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔

سماعت کے دوران ایف بی آر کے وکیل نے مزید مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پر بحث کی تیاری کیلئے مزید وقت دیاجائے جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔