وٹس ایپ کے ذریعے پھیلنے والی بدروحوں سے بچاؤ کے لیے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 نومبر 2018 23:50

وٹس ایپ کے ذریعے پھیلنے والی بدروحوں سے بچاؤ کے لیے شہر میں کرفیو نافذ ..

شمالی کولمبیا کے ایک ٹاؤن پاراجیتو میں میئر نے  کرفیو نافذ کر دیا ہے۔کرفیو کا دورانیہ   شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک ہے۔ اس دوران   17 سال اور اس سے کم عمر بچوں  کے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔ اس  اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مقبول میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ کے ذریعے پھیلنے والی بدروحوں سے بچانا ہے۔
حکام کے مطابق اس ہفتے کے شروع سے اب تک نوجوانوں میں اجنبی  برتاؤ کے  14 کیس سامنے آئے ہیں۔

ایک ہفتے سے اس ٹاؤن کے نوجوانوں نے پل سے چھلانگ لگانے کی دھمکیاں دیں،   خود کو کاٹ کر زخمی کرنے کی کوشش کی،  اینٹھن یا تشنج کا شکار ہوئے، بے ہوش ہوئے اور  آواز کی تبدیلی کا ناقابل توجیہہ  برتاؤ کرنے لگے۔چونکہ ان دنوں تمام نوجوان وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، اس لیے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بدروحیں وٹس ایپ کے ذریعے پھیلی ہیں اور ان کی وجہ سے ہی نوجوانوں کا برتاؤ بدلا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں اور بچوں کو بچانے کے لیے میئر انوسینسیو پیریز نے فیصلہ کیا کہ کرفیو  کی مدد سے بچوں کو گھروں پر والدین کے سامنے  رہنے پر مجبور کیا جائے۔میئر نے بتایا کہ کچھ لڑکوں نے انہیں کہا کہ اُن کا وقت ختم ہو گیا ہے، اس لیے وہ خودکشی کرنا چاہتے ہیں۔
میئر نے پولیس، قانونی ماہرین اور ماہر نفسیات سے رابطہ کرنے کے بعد لڑکوں کو بچانے کےلیے ٹاؤن میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کےدوران 17 سال تک کی عمر کے لڑکے عوامی مقامات اور تجارتی مقامات پر نہیں جا سکیں گے ہاں وہ اپنے والدین کی کاروباری کمپنی میں جا سکتے ہیں۔
میئر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے انہیں نوجوانوں میں کافی غیر مقبول بنا دیا ہے، لیکن اس سے ان کا مقصد نوجوانوں کو کچھ غلط حرکت کرنے سے روکنا تھا۔میئر کا کہنا ہے کہ بہت سے والدین نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن لڑکوں کا موڈ کافی خراب ہے۔
میئر کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :