کراچی، نیشنل بینک انٹر اکیڈمی انڈر - 17 کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی طارق جمالی ہونگے

جمعہ 23 نومبر 2018 17:09

کراچی، نیشنل بینک انٹر اکیڈمی انڈر - 17 کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) نیشنل بینک انٹر اکیڈمی انڈر - 17کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جو آج بروز ہفتہ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی پر ہوگا اس کے مہما ن خصوصی نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی ہونگے اورشام 4:00 بجے کھلاڑیوں میں ٹرافیزاورنقد انعامات تقسیم کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک شعبہ اسپورٹس کے انچارج اقبال قاسم ،سابق ٹیسٹ کرکٹرز معین خان ، جلال الدین ، ندیم خان ، سعید آزاد،عظمت اللہ خان اور دیگر بھی موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :