ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیر اعظم کا جواب کم معاوضے کے گلے کے سوا کچھ نہیں ، سراج الحق

برطانوی دورے پر چیف جسٹس کے آسیہ کے متعلق بیان سے قوم میں مایوسی پیدا ہوئی، نان ایشوز میں الجھنے کی بجائے ملکی مفاد کے متعلق سوچنا چاہیئے،ٹیکسلامیں خطاب

جمعہ 23 نومبر 2018 20:59

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیر اعظم کا جواب کم معاوضے کے گلے کے سوا کچھ نہیں ، برطانوی دورے پر چیف جسٹس کے آسیہ کے متعلق بیان سے قوم میں مایوسی پیدا ہوئی ،ٹیکسلا میں جماعت اسلامی کے مرکز کے افتتاح کے موقع پر جمعہ کے اجتما ع سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں نان ایشوز میں الجھنے کی بجائے ملکی مفاد کے متعلق سوچنا چاہیئے انہوں نے کراچی میں چینی سفارت خانے پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ طاہر داوڑ کے افغانستان میں قتل اور چینی سفارتخانے پر حملے جیسے واقعات کے حوالے سے سکیورٹی کی صورتحال پر سوال پیدا ہو تے ہیں سراج الحق نے کہا کہ عاسیہ کیس کا فیصلہ بین الاقوامی دبائو پر کیا گیاچیف جسٹس کا اس حوالے سے بیان حیران کن ہے جو ان کے منصب کے شایان شان نہیں قوم کو اس طرز عمل سے مایوسی ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان کو ئی نئی بات نہیں ہمیں پہلے تو 123 ارب ڈالر کے نقصان کے ذمہ داروں کی نشان دہی کرنا ہو گی ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یکطرفہ احتساب انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کر تا حکومت اپنے دعوں کے بر عکس کام کر رہی ہے وزیر اعظم نے اخبارات کے مدیران سے ملا قات میں کہا تھا کہ 100 دن تک ان سے کچھ نہ پو چھا جائے اب سو دن بھی پو رے ہو گئے ایک کروڑ نو جوانوں کو روز گار تو دور کی بات ایک آدمی کو بھی روز گار نہیں ملا ،وی آئی پی پرو ٹوکول میں کو ئی کمی نہیں آئی مہنگائی اور غربت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے یہ کیسی تبدیلی ہے ،جماعت اسلامی کی قیادت بے داغ ہے اور غلبہ اسلام ہمارا مقصد ہے افغانستان میں 46 ممالک ایک ساتھ اسلامی حکومت کا قیام روکنے کے لئے جمع ہیں اسلام کے خلاف مغربی یلغار کا مقابلہ کریں گے جماعت اسلامی کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے ،مغربی این جی اوز اسلام کے خلاف بر سر پیکار ہیں مساجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ خود کو نمازی بنانے پر توجہ مر کوز رکھیں قومی و بین الاقوامی سطح پر جماعت اسلامی کو درست تسلیم کیا جاتا ہے جماعت اسلامی سے اختلاف رکھنے والے ہمارے امریکی ایجنڈے کی مخالفت پر نا خوش ہیں اللہ کے دین سے غداری کرنے والی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہ دیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے ٹیکسلا ماڈل ٹائون میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے مرکز فیض الاسلام کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کے علاوہ دیگر صوبائی و مقامی عہد داران میں سے اقبال خان ،ڈاکٹر محمد کمال، غزن اقبال خان ،عتیق کاشمیری ،خواجہ وقار، راجہ جواد ،شمس الرحمان سواتی ،راجہ غیاث الدین بلبن ،راجہ بابر ثاقب صدیقی جبکہ واہ کینٹ کے مشہور تاجر عابد ملک اور مسلم لیگ ن کے کار کن عمر مختیار نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔