Live Updates

پارلیمنٹ اجلاس : چینی قونصل خانے پر حملہ پاک چین دوستی کیخلاف سازش قرار

اراکین اسمبلی کا شہید اہلکاروں ‘سیکورٹی فورسز کو بروقت کاروائی پر زبردست خراج تحسین بہادر پولیس جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے قونصلخانے میں سازش کو ناکام بنایا ‘کچھ قوتیں شروع دن سے سی پیک کیخلاف برسرپیکار ہیں ‘باورا کرا رہا ہوں ہم دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا ‘بھارت کیساتھ بارڈر کھولنے کی خواہش بہت عرصے سے تھی ‘اقدام سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی ‘بھارت کیساتھ تمام مسائل پر پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوں گے‘امید ہے کہ نئی دہلی قیادت اسلام آباد کے اس مثبت قدم کا جواب دے گی‘وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چینی قونصل خانے پر حملہ شدیدقابل مذمت ہے ‘بیجنگ نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی ‘نام بتایا جائے کہ نواز شریف یا (ن) لیگ حکومت سے این آر او چاہتی ہے ‘عمران خان کی ہمشیرہ کو دبئی میں جائیدادوں پر این آر او دیدیا گیا ‘ہمارے خلاف تمام الزامات میں کوئی ثبوت نہیں ملا ‘کیا وزیراعظم کے یو ٹرن والے بیان پر بیرون ممالک ہمارے معاہدوں سے متعلق اعتبار کریں گے ‘ہمیں دھمکیاں نہ دیں ‘ نقصان پاکستان کو ہو گا ‘ اپوزیشن حکومت کیساتھ مکمل تعاون کرے گی‘معاملات بگاڑنے کی بجائے سمجھداری سے کام لے ‘شہباز شریف نیب مقدمات کی آڑ میں کسی کیساتھ بھی زیادتی نہیں ہو گی ‘اپوزیشن نیب قوانین میں نقائص سے متعلق تجاویز کمیٹی کے سامنے لائے ‘وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم آئی ایم ایف سے معاہدہ عوام اور معیشت کی بہتر پالیسی پر کریں گے اپوزیشن سی پیک پر سیاست نہ کرے یہ ملکی مفاد میں نہیں ‘(ن)لیگ نے ڈیزل پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیا ‘وفاقی وزیر خزاجہ واضح کر رہا ہوں اپوزیشن حکومت گرانے کے چکر میں نہیں ‘نیب قانون اپنی عمر پوری کر چکا ہے ‘میرے خلاف سابق ایم پی اے کو استعمال کیا گیا ‘نیب ہیڈ کوارٹر میں بذریعہ منشیات قوت مدافعت کمزور کرکے مرضی کے بیانات لئے جاتے ہیں ‘خواجہ سعد رفیق ، نیب عقوبت خانوں کے دورے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ سی پیک پر تمام جماعتیں متفق ہیں ‘حکومت اور ایوان نیب عقوبت خانوں میں تشدد سے متعلق خبروں کی چھان بین کرے ‘ سید نوید قمر چینی قونصل خانے پر حملے کا مقصد پاک چین تعلقات خراب کرنا تھا ‘ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی باباگرونانک کے جنم دن پر پوری سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ رکن اسمبلی لال چند

جمعہ 23 نومبر 2018 21:29

پارلیمنٹ اجلاس : چینی قونصل خانے پر حملہ پاک چین دوستی کیخلاف سازش قرار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2018ء) اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔ اراکین نے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اراکین نے نیب ہیڈ کوارٹر میں عقوبت خانوں اور ٹارچر سیلز میں سیاستدانوں اور اساتذہ سمیت مختلف شخصیات کو ذہنی اذیت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیب قوانین میں تبدیلی اور معاملات کی چھان بین کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حکومت کسی صورت بھی سیاستدانوں اور دیگر شخصیات کے ساتھ نیب مقدمات کی آڑ میں زیادتی نہیں ہونے دے گی ۔

(جاری ہے)

نیب سے متعلق شکایات سے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کریں ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں سابقہ دور کی طرح عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور تمام معاملات پارلیمان اور عوام کے سامنے پیش کئے جائیں گے ۔ جمعہ کے روز ایوان بالا میں اپوزیشن کی ر یکوزیشن کے بلائے جانے والے اجلاس کے دوران ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا مقصد پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو خراب کرنا ہے مگر دشمن اس میں ناکام ہوئے ہیں ۔انہوں نے پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں کو بھی کامیاب اقدامات اور ملکی سلامتی کے لئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کرتار پورہ بارڈر کھولنے کے اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے بہتر ہونے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر خوشخبری سنائی گئی ہے انہوں نے کہا پاکستان ریاست مدینہ کا رول ماڈل ہے ایوان میں غیر مسلموں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

رکن قومی اسمبلی داس بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ اور ہندئو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک صاحب کے جنم دن کے موقع پر ت مام تر انتظامات متروکہ وقف املاک کی جانب سے ہوتے ہیں اس وقت ننکانہ صاحب میں پوری دنیا سے ہزاروں یاتری گئے ہیں مگر ان کے لئے کسی قسم کے انتظامات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مخصوص ایم این اے کو کمرے الاٹ کئے گئے ہیں اس کی مذمت کرتا ہ وں انہوں نے کہا کہ کرتار پورہ کا بارڈر کھولنے کا اقدام اچھا ہے ۔

رکن اسمبلی لال چند نے کہا کہ باباگرونانک کے جنم دن پر پوری دنیا میں سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی رفیع اللہ کی جانب سے سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے اراکین اسمبلی میں اجرک اور ٹوپیوں کی تقسیم پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسی سال ایک روایتی مبارکباد سے ہٹ کر حکومت نے سکھ برادری کے لئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ اس بارڈر کو کھولنے کی بہت عرصے سے خواہش تھی اس فیصلے سے پوری سکھ کمیونٹی نے حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات کے آغاز کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں تاہم ہندوستان کی اندرونی دبائو کی وجہ سے مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کے لئے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوں گے کاش ہندوستان کی قیادت کو بھی یہ احساس ہو کہ کشمیر کے دونوں حصوں کے مابین بند دروازوں کو کھول دے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہندوستان پاکستان کے اس مثبت قدم کا جواب دے گی ۔

رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اس ایوان کو توجہ ایک اہم اور حساس مسئلے کی جانب دلوانا چاہتا ہں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں بار بار کہا کہ اپوزیشن حکومت کو گرانا چاہتی ہے میں واضح کرتا ہوں کہ اپوزیشن کی ایسی سوچ نہیں ہے ہم نہیں چاہتے کہ کسی ہلے گلے اور سازش کے نتیجے میں اس نظام کو نقصان پہنچے انہوں نے کہا کہ حکومت الزامات لگانے کی بجائے ملک کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ نیب پرویز مشرف کے دور میں سیاسی انتقام کے لئے بنائی گئی اور اپوزیشن جماعتوں کو نیب کے ذریعے دبایا گیا اور سیاستدانوں کو وفاداریاں تبدیل کرانے کی سازشیں کی گئیں انہوں نے کہا کہ نیب قانون اپنی عمر پوری کر چکا ہے مگر اب ایک بار پھر نیب کو بدقسمتی سے اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو میرے حوالے سے جب کوئی کاغذ نہیں منلا تو ایک سابق ایم پی اے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا انہوں نے کہاکہ نیب ہیڈ کوارٹر میں منشیات اور ڈرگز کے ذریعے قوت مدافعت کمزور کروا کر اپنی مرضی کے بیانات لئے جا رہے ہین نیب لاہور کسٹڈی میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے ایوان کو بتانا چاہتا ہوں کہ نیب کے کالے قانون کے تحت گرفتار افراد کو بنیادی حقوق دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے نیب کے عقوبت خانوں کا دورہ کرنے کے لئے پارلیمنٹیرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج صبح کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا ۔ تین دہشتگردون نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ آٰور ہونے کی کوشش کی اور سندھ پولیس کے دو نوجوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ان کی راہ میں رکاوٹ بنے انہوں نے کہا کہ مزید دو دہشتگردوں نے قونصلیٹ کے ویزہ سیکشن میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پاکستان رینجرز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے دو دہشت گردوں کو نشانہ لگا کر مار دیا ہے انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ میں 21 چینی اہلکار موجود اور مکمل طور پر محفوظ ہیں اس حوالے سے دفتر خارجہ کا چین کے سفیر سمیت دیگر حکام کے ساتھ رابطہ رہا اور یہ تمام معلومات بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو پہنچائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں شروع دن سے سی پیک منصوبے کے خلاف برسرپیکار ہیں اس منصوبے کا مقصد پورے خطے کی بھلائی ہے اور دونوں ممالک کے مابین یہ منصوبہ ایک معاشی مضبوطی کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کو منصوبہ کھٹھکتا ہے میں ان قوتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ ان کے عزائم کو خاک میں ملانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے سود مند ثابت ہوں گے ۔

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر ددہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تشویشناک بات ہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کی مدد کی ہے اور ہر موقع پر ہماری مدد کے لئے آگے آیا ہے انہوں نے کہا کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہے کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے ۔ اس واقعہ سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑی ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سک طرح ہمارے مخالفین کو چین پاکستان دوستی کھٹکتی ہے اور ان کی آنکھوں میں نشتر کی طرح چھبتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کچھ عرصے کے لئے سیاست چمکانے کے لئے سی پیک کے منصوبوں کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کی گئیں انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے 100 دنوں کے حوالے سے 28 نومبر کو تفصیلات دیں گے جس پر ایوان میں بات چیت ہو گی انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ یوٹرن لینا بڑے لیڈرز کی پہچان ہوتی ہے ۔اگر یوٹرن بڑے لیڈرز کی کوالٹی ہے تو کیا بیرون ممالک ہمارے اوپر معاہدوں کے معاملے میں اعتبار کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے یوٹرن کی سمجھ نہ مجھے آتی ہے اور نہ ہی 22 کروڑ عوام کو آتی ہے اگر جھرلو زدہ انتخابات کے بعد حکومت پی ٹی آئی کو مل گئی تو اب تو انہیں سوچ سمجھ کر حکومت کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے سیاسی جماعتوں ، وکلاء اور صحافیوں نے قربانیاں دی ہیں ہمیں دھمکیاں نہ دیں اس کا نقصان آپ کو آپ کی پارٹی اور پاکستان کو ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت سوئس بنکوں سے 200 ارب ڈالر کب واپس لائے گی اور کب بیرون ملک پاکستان سے ڈالروں کی برسات آتی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ساتھ دستخط کیا اسی طرح معاشی حوالے سے بھی چارٹر دستخط کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت عقل سے کام لے غصے سے معاملات خراب ہوتے ہیں حکومت عوام کو روزگار اور گھروں کے منصوبوں پر عملدرآمد کرے انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں اور نہ ہی ڈرایا دھمکایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ملک کو خارجہ اور داخلہ سطح پر مسائل درپیش ہیں ملک میں تعلیم ، صحت ، روزگار کے مسائل ہیں حکومت کو نبی پاکؐ کے اسوہ حسنہ سے سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائیں کہ کس نے اس سے این آر او مانگا ہے آپ کو کس نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) یا میاں نواز شریف آپ سے این آر او مانگنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم غیر ذمہ دارانہ بیانات دیں گے تو اس کا جواب تو دینا ہو گا انہو ںنے کہا کہ ہمارے اوپر میٹروٹرین منصوبے سمیت مختلف مواقع پر کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے مگر آج تک نہ تو کوئی ثبوت دیا گیا اور نہ ہی جواب دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو این آر او نہیں لیا تاہم وزیر اعظم کی ہمشیرہ کو دبئی میں جائیدادوں پر این آر او دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت الزامات عائد کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرے اس وقت عوام مہنگائی سے پریشان ہے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سابقہ دور میں کہا تھا کہ تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں اور حکومت قیمت کم نہیں ک ررہی ہیں ہمارے زمانے میں پٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے سے کم تھا مگر اب کیا صورت حال ہے حکومت ہوش کے ناخن لیں معاملات بگارڑنے کی بجائے سدھارنے کی کوشش کرے ۔

اپوزیشن حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی انہو ںنے کہا کہ حکومت قوم کی خدمت کرے ہر تعمیری کام میں آپ کا ساتھ دے گی اور غلط اقدامات کی مخالفت کرے گی انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ اور بے سروپا الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔اس موقع پر وزیر خزاجہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے مذاکرات کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں جو کہ سابقہ دور میں کبھی نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اقتصادی راہداری پر سیاست نہ کرے یہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی اقتصادی راہداری کی مخالفت نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو یوٹرن والی بات زیب نہیں دیتی ہے ۔کل آصف علی زرداری کو سرکوں پر گھسیٹنے کی بات کرتی ہے اور آج زرداری کو اپنا دوست قرار دیتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی بھی اسے سابقہ حکومت کی طرح فارن کرنسی اکاؤنٹس کو فریز کر کے پاکستانیوں کے اربوں ڈالر لوٹنے کی کوشش نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں صحافیوں کو کوڑے مارے گئے اور سابق آمر جنرل ضیاء الحق کے مشن کو پورا کرنے کے دعوے کئے گئے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے بتاتا ہوں کہ پہلے تین ماہ کے اندر 15 فیصد اور آخری ماہ میں 20 فیصد زیادہ رقم آتی ہے ا یک ماہ کے اندر ایک ارب ڈالر اضافی پاکستان بجھوائے گئے ہیں جس پر پوری قوم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو این آر او کی تاریخ یاد ہے جب حکمران این آر او دستخط کرکے باہر چلے گئے اور پارٹی کو بے یارومددگار چھوڑ دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈیزل پر پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیا اور آج ڈیزل پر پانچ گنا ٹیکس کم کیا گیا ہے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی قرضوں کی صورتحال سے ایوان کو آگاہ کیا تھا اوراس حوالے سے دوست ممالک اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کئے گئے اس حوالے سے سعودی عرب سے معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں مذاکرات چل رہے ہیں ہم نے تجارت کے خسارے کو کم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 35ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا بجٹ کا خسارہ گزشتہ سال 900ارب روپے سے زیادہ ہوگیا ہے اس وقت ہم صرف قرض واپس لینے نہیں بلکہ سود کی ادائیگی کیلئے قرضے لے رہے ہیں تاہم اس حوالے سے پاکستان کے عوام کم سے کم بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں اس حوالے سے متبادل انتظامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف س شرائط پاسکتاان کی معیشت اور بہتری کیلئے ہونی چاہیے آئی ایم ایف سے سے مذاکرات چلتے رہیں گے اگر پاکستان کے عوام کی بہتری پر معیشت کی بہتری آئی تو معاہدہ کرینگے ۔

سید نوید قمر نے کہا کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے پاکستان کے دشمن ملک کے اندر ہمارے مفادات پر حملہ کررہے ہیں ہمیں الرٹ رہنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام تر صورتحال واضح ہے سوشل میڈیا پر بلوچستان لبریشن آرمی نے اس کی ذمہ داری لی ہے اس حوالے سے تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہوگی انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے نیب کے عقوبت خانوں کے بارے میں جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ تشویشناک ہیں حکومت اور ایوان کی ذمہ داری ہے کہ اس کی چھان بین کرے اس موقع پر وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نیب کے بارے میں سپریم کورٹ نے جو رہنمائی کی ہے اس کووزارت دیکھ رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس مسلم لیگ (ن) کے دور میں پیش کیا گیا گزشتہ دس سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں نے نیب قوانین میں نقائص کو دور کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے مگرموجودہ حکومت نے سو دنوں میں تبدیلی کی توقع کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں نقائص کے حوالے سے اگر اپوزیشن کے پاس تجاویز ہیں تو کمیٹی میں سامنے لائیں انہوںنے کہا کہ نیب کے حوالے سے اگر کوئی شکایات ہو تو وہ بھی ایوان کے سامنے پیش کریں نیب میں چار فیصد انکوائریاں اور دو فیصد تفتیش اور ایک فیصد ریفرنسز سیاستدانوں کیخلاف ہیں حکومت کسی بھی سیاستدان یا بیورو کریٹ سے زیادتی نہیں ہونے دے گی اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو تحریری طورپر شکایت کریں حکومت ان شکایات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات