امیر جماعة الدعوہ حافظ سعید کی چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت

جمعہ 23 نومبر 2018 22:25

امیر جماعة الدعوہ حافظ سعید کی چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور ہنگو میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بیرونی ایجنسیوں کی سازش قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ چینی قونصلیٹ پر حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

حملہ میں سی پیک مخالف قوتیں ملوث ہیں۔ پاکستان کو عدم استحکام کی صورتحال سے دوچار کرنے کی سازشیں کرنیوالوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ حافظ محمد سعید نے ہنگومیں درجنوں افراد اور کراچی میںدو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔