کمشنر کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، ایکسیرے میڈیکل اسٹوراور لیبارٹری کا معائنہ، حاضری بھی چیک کی

جمعہ 23 نومبر 2018 23:29

پشین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہاشم خان غلیزئی نے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر ایکسیرے، میڈیکل اسٹوراور لیبارٹری کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمداعظم کاکڑ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہاشم خان غلیزئی او ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں روزانہ تین سو پچاس (350) مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں ہسپتال میں بتیس (32) ڈاکٹرز ہیں جن میں سے کافی ڈاکٹرز ٹرینگ پر ہیں OPD کی چارچز دو روپے ہے الٹراساونڈ اور ڈینٹل فیس پچاس (50) روپے ہے کمشنر کوئٹہ ڈو یژن ہاشم خان غلیزئی نے کہاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے علاقے کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات بروقت دستیاب ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کو تاہی اور غفلت کو کھبی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :