Live Updates

ملتان،دہشت گردی کی حالیہ لہر کی ذمہ دار وہ قوتیںہیں جنہیں پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ،صوبائی وزیر توانائی

جمعہ 23 نومبر 2018 23:36

ملتان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر محمداختر ملک نے کہاہے کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر کی ذمہ دار وہ قوتیںہیں جنہیں پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک کے کامیاب دورے کرکے ثابت کیاہے کہ دوست ممالک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اب یہ بات ان قوتوں کوپسندنہیں آرہی یہ قوتیںہمارے ملک میں افراتفری پھیلاناچاہتی ہیںہماری حکومت ان قوتوں کومنہ توڑ جواب دے گی جب تک عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے ہمارے خلاف کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزنیو سینٹرل جیل ملتان میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اپنے دورے کے موقع پرکیا۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے باباگرونانک کے جنم دن پرننکانہ صاحب میں بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیںحکومت کسی سکھ یاتری کوشکایت کرنے کاموقع نہیں دے گی انتظامات پہلے سے زیادہ بہترہونگے سکھ یاتری حکومت کی تعریفیں کریںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات