پشاور کی رہائشی لڑکی نے جنس تبدیل کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مرد کی طرح محسوس کرتی ہیں لیکن ظاہری صورت لڑکی جیسی ہے، عدالت جنسی تبدیلی کی اجازت دے،درخواست گزار

جمعہ 23 نومبر 2018 23:40

پشاور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) اپشاور کی رہائشی لڑکی نے جنس تبدیل کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے ، سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پٹیشن میں درخواست گزارنے موقف اپنایاہے کہ وہ اندر سے مرد کی طرح محسوس کرتی ہیں لیکن ظاہری صورت لڑکی جیسی ہے اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہوں مرد بن کر گھر والوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں بطور لڑکی مزید برداشت نہیں کرسکتی اسلئے عدالت پشاور جینڈر ری اسائمنٹ سرجری کی اجازت دے،رٹ پٹیشن میں یہ بھی استدعاکی گئی ہے کہ عدالت سرکاری ہسپتال کو احکامات جاری کرے تاکہ درخواست گزارکا آپریشن مفت ہو، نیز عدالت میرا نام تبدیل کرکے محمد کیف رکھنے کے بھی احکامات جاری کرے .۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزیدموقف اپنایاگیاہے کہ لڑکی کی حیثیت سے ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے آپریشن میڈیکل کے طلبہ کے ریسرچ کے کام بھی آئیگا۔