عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کرر ہے ہیں ‘فضل حکیم خان

ہفتہ 24 نومبر 2018 13:52

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سوات کے عوام کو ان کی سیاسی بصیرت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ایسے نمائندوں کا چناؤ کیا ہے جو ان کی ترقی اور علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں یہ گفتگو انہوں نے گزشتہ روزاپنے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان سے ملاقات کے دوران کیا جبکہ حلقہ این اے 3 اور پی کے 5 کو ماڈل حلقے بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کو جتنے بھی وفاقی اور صوبائی محکموں میں مسائل ہیں انہیں ہم مشترکہ طور پر حل کرینگے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کرر ہے ہیں عوام کوایسا ماحول مہیا کر دیا گیا ہے جس سے عوام کی آواز اب حکمرانوں تک بہت جلد اور چند منٹوں میں پہنچ سکتی ہے اور عوام کے مسائل کا ازالہ بھی ممکن ہوگیا ہے