Live Updates

نوازشریف اور زر داری نے بری طرح ملک کو لوٹا ،ْ قوم چور اور چوکیدار میں فرق کرے ،ْ وزیر ریلوے

سیاسی بھرتیوں پر آئے لوگ اب نہیں رہیں گے، گھوسٹ ملازمین فارغ ہونگے، ریلوے میں میرٹ پر نوکریاں دی جائینگی ،ْ شیخ رشید احمد

ہفتہ 24 نومبر 2018 15:00

نوازشریف اور زر داری نے بری طرح ملک کو لوٹا ،ْ قوم چور اور چوکیدار میں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بری طرح ملک کو لوٹا، قوم چور اور چوکیدار میں فرق کرے، سیاسی بھرتیوں پر آئے لوگ اب نہیں رہیں گے، گھوسٹ ملازمین فارغ ہونگے، ریلوے میں میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پشاور کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرٹ پر ریلوے میں بھرتیاں کریں گے، ریلوے کمیشن کی وجہ سے تباہ ہوا، حرام کھانے والوں کی سزا قوم کو ملتی ہے، قوم کو سزا آواز نہ اٹھانے کی وجہ سے ملتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ دسمبرکے آخرتک کراچی سے پشاور تک ٹریک نیا کرینگے، پشاورسے ٹیکسلا تک سفاری ٹرین شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے ٹریک پر لوگوں نے تجاوزات بنا رکھی ہیں، ریلوے کے ہسپتال، سکول پرائیوٹ اداروں کو دینگے، ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہے، کراچی میں ریلوے زمین پر 5 ہزار مکان بنا لیے گئے ہیں، سفاری ٹرین چلائیں گے اس پر کام شروع کیا جائے گا، 20دسمبر تک تمام کھڑی گاڑیاں ہٹا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ریلوے پولیس کو ختم نہیں کیا جائے گا، بجٹ کی حالت خراب ہے، روس، جرمنی اور چین نے سرکلر ٹرین چلانے میں دلچسپی لی ہے، ہماری ترجیح چین ہے، اس منصوبے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے اس کا فیصلہ کیا تو پورا تعاون کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات