پاکستانی پروفیسر لائیو انٹرویو کے دوران بیٹے کی انٹری پر برہم، ویڈیو وائرل

عرب ٹی وی کو انٹرویو کے دوران قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ظفر جسپال کے صاحبزادے نے عقب سے انٹری دی

ہفتہ 24 نومبر 2018 17:46

پاکستانی پروفیسر لائیو انٹرویو کے دوران بیٹے کی انٹری پر برہم، ویڈیو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) پاکستانی پروفیسر کے عرب میڈیا الجزیرہ کو انٹرویو کے دور ان ان کے بیٹے نے انٹری دے ڈالی۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں دیکھا گیاکہ الجزیرہ کو چینی منصوبوں پر آن لائن ویڈیو انٹرویو دینے کے دوران قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ظفر جسپال کو ان کے صاحبزادے نے کس طرح پریشان کیا۔


ویڈیو میں دیکھا گیا کہ انٹرویو کے دوران پروفیسر ظفر کے صاحبزادے بھی کمرے میں ان کے عقب میں کھڑے ہیں، اس دوران وہ اپنے بیٹے کو کمرے سے باہر جانے کیلئے آہستہ آہستہ ہاتھ سے اشارے کرتے رہے لیکن بچہ باہر جانے کے بجائے ان کے قریب آگیا۔جس پر پروفیسر ظفر جسپال اپنا ضبط کھو بیٹھے اور بچے کو غصہ سے منہ بنا کر جانے کا اشارہ کیا جو لائیو ویڈیو میں ایسا ریکارڈ ہوا کہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو کو دوہا کے ایک صحافی فنتن موناہگن نے اپنی ٹوئیٹ میں شیئر کرتے ہوئے اس واقعہ کو پروفیسر رابرٹ ای کیلی سے تشبیہ دی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آخرکار الجزیرہ نے بی بی سی ڈیڈ (والد) کو جواب دے دیا۔ واضح رہے کہ پروفیسر رابرٹ ای کیلی کو بی بی سی ڈیڈ کہا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے پروفیسر ظفر جسپال کو پاکستانی ڈیڈ کہا جارہا ہے۔