Live Updates

بہاو ل پور میں غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں اور ٹائونز کی بھرمار

غیر قانونی رہائشی ٹاونز بنانے والوں میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اور رکن صوبائی اسمبلی بھیشامل

ہفتہ 24 نومبر 2018 21:07

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2018ء) ضلع بہاو ل پور میں غیر قانونی ہائوسنگ کولونیوں اور ٹائونز کی بھرمار ۔غیر قانونی رہائشی ٹاونز بنانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف ایم این ائے سمیع الحسن گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار الحسن گیلانی بھی فہرست میں شامل،چیئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمد قریشی نے غیرقانونی ٹائونز کی لسٹ وزیراعلی پنجاب سمیت گورنر پنجاب چودھری سرور اور صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کاروائی کے لیے بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

ضلعی چیئرمین شیخ دلشاد قریشی کی بھیجی گئی لسٹ کے مطابق ہاوسنگ سکیمیوں میں سمیع ٹاون، احمر ٹاون، عمر ٹاون، عبدالقادر ٹاون، غوث العظم ٹاون، الحسن ٹاون شامل ہیں۔یزمان اور اوچشریف 8 میں سے 6 ہاوسنگ سوسائیٹیز سمیع الحسن گیلانی، افتخار الحسن گیلانی اور انکے قریبی رشتہ داروں کی ملکیت ہیں۔ ٹاون اور ہاوسنگ سکیموں کے نام پر کروڑوں روپے کی رقم واجب الادا ہے۔جس پر ن لیگ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ضلعی کونسل شیخ دلشاد احمد قریشی نے وزیراعلی عثمان بزدار کو تحریری شکایت درج کرا دی کہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات