نیشنل بینک انٹراکیڈمی انڈر- 17کرکٹ ٹورنامنٹ معمار کرکٹ اکیڈ می نے جیت لیا

کھیل وہ واحد زریعہ ہے جس سے مخالف سرگرمیاں ختم ہوتی ہیں اور ایک پرامن معاشرہ تشکیل پاتا ہے، طارق جمالی

ہفتہ 24 نومبر 2018 22:23

نیشنل بینک انٹراکیڈمی انڈر- 17کرکٹ ٹورنامنٹ معمار کرکٹ اکیڈ می نے جیت ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ سالانہ کیلنڈر کا حصہ اورہرسال باقائدگی کے ساتھ ہوگا اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد کرکٹ کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروکار لانہ ہے تاکہ اس شہر سے بہترین کرکٹر زملک پاکستان کو میسر آسکے اور پاکستان کا نام روشن کرسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نیشنل بینک انٹراکیڈمی انڈر- 17کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق جمالی نے کہا کہ کھیل وہ واحد زریعہ ہے جس سے مخالف سرگرمیاں ختم ہوتی ہیں اور ایک پرامن معاشرہ تشکیل پاتا ہے نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ترجہی بنیادوں پر بھر پور مدد کرتا رہے گا اور اسپورٹس کمپلیکس کی ترقی کے لئے جو ممکن مدد میں کر سکتا ہوں کرونگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے انچارج اقبال قاسم نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے اور کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا بہترین انعقادصدربینک کی سرپرستی کا نتیجہ ہے اقبال قاسم نے پرنٹ میڈ یا اور الیکٹرنک میڈیا کاشکریہ ادا کیا کئے انہوں نے بہترین کوریج کر کے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پرشوکت محمود خٹک ، سید خرم حسین ، سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان، جلال الدین ، سر رقیب،غلام محمدخان نے بھی خطاب کیا صدر بینک طارق جمالی ،شوکت محمود ، اقبال قاسم آرگنائزنگ کمیٹی انورفاروقی ، عظمت اللہ خان،علیم خان موسی ،سمیرسلیم شاہد نواب،عمران بلوچ اور دیگر کو شاندار انعقاد پر ایوارڈ زتقسیم کیے گئے جبکہ تقریب کی نظامت معر وف ٹی اینکر نسیم راجپوت اور تلاوت قرآن پاک کی سعادت خالد پراچہ نے حاصل کی معمار اکیڈمی نے آزاد کرکٹ اکیڈمی کو 15 رنز سے شکست دی بہترین ٹورنامنٹ بہترین بولر بہترین بیٹسمین میں پانچ ہزار روپے کش ایوارڈ زجبکہ ونر ٹیم کو 75 ہزاررنز ٹیم کو 50 ہزار روپے کش ایوارڈ دیا گیا ۔

آزاد کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر معمار کرکٹ اکیڈمی کو کھلنے کی دعوت دی معمار اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 25 اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور کیا ابتدا میں معمار اکیڈمی مشکلات کا شکا ر رہی سید آریان نے زمداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر چارچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ہاف سنچری 61 رنز اور شاہ زیب احمد نے 44 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ رہے عباد خان نی19 رنز دیکر 3 عبداللہ غوری نے 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجواب میں آزاد کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ اوورزمیں10 کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 رنز ہی اسکور کرسکی آرباز خان نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 موسی آزاد نے دو چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے شاندار بولنگ کا مظاہرے کرتے ہوئے عمیرخان نے 20 رنز دیکر 4 احمر شاہ نے 14 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔