Live Updates

وزیراعظم نے ننھی پرستارعلیزہ کی خواہش پوری کردی

علیزہ وزیراعظم عمران خان کی فین اور ان سے ملنا چاہتی تھی، وزیراعظم نے ننھی پرستارعلیزہ کے ساتھ ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 نومبر 2018 19:03

وزیراعظم نے ننھی پرستارعلیزہ کی خواہش پوری کردی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ننھی پرستارعلیزہ کی خواہش پوری کردی، علیزہ وزیراعظم عمران خان کی فین اور ان سے ملنا چاہتی تھی، وزیراعظم نے ننھی پرستارعلیزہ کے ساتھ ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک سے آئی ننھی پرستارعلیزہ کو ملاقات کیلئے بنی گالہ بلا لیا۔

بتایا گیا ہے کہ علیزہ وزیراعظم عمران خان کی فین ہیں وہ ان سے ملنا چاہتی تھی۔ جس پر وزیراعظم عمران خا ن نے ان کو ملاقات کیلئے بلالیا۔وزیراعظم نے ننھی پرستارعلیزہ کے ساتھ ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔ دریں اثناں دفاعی مصنوعات کی دسویں بین الاقوامی 4روز نمائش کا آغاز کل (منگل) سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان نمائش کا افتتاح کریں گے، منتظمین کے مطابق نمائش کے موقع پر مختلف اہم سرگرمیاں، دفاعی ٹیکنالوجی کے مظاہرے، عالمی سیمینار اور بری، بحری اور فضائی کانفرنسز کا انعقاد بھی کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

آئیڈیاز2018 میں کراچی شو، انسداد دہشت گردی کا مظاہرہ، نیٹ ورکنگ، اور کمپنیوں کے مابین تجارتی روابط اور کمپنیوں اور حکومتی سطح پر امور طے ہوں گے۔ آئیڈیاز 2018ء میں دنیا بھر سے دفاعی صنعت اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو پیش کرے گی۔ اس موقع پر اعلیٰ سرکاری اور دفاعی مندوبین اور تجارتی وفود آئیڈیاز 2018ء میں شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایکسپو سینٹر میں نمائش کے حوالے سے ایک بریفنگ میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن(ڈیپو) وزارت دفاع کے حکام نے کیا۔

بریگیڈیئر وحید ممتاز، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن، کموڈور طارق محمود، ایئر کموڈور طاہر انور ، بریگیڈیئر علی عامر حیدر ڈیپو، بریگیڈئیر عابد علی عسکری، ڈی آئی جی پی ٹریفک ایسٹ، جاوید علی مہر اور ظہیر نصیر چیف آپریٹنگ آفیسر ، بدر ایکسپو سلوشنز بھی بریفنگ میں موجود تھے۔نمائش کا عظیم الشان افتتاح 27 نومبر کو کیا جائے گا جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔

نمائش کے ابتدائی دو روز مقامی و عالمی مندوبین، تجارتی وفود وغیرہ کے درمیان کاروباری اشتراک کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل سیمینار بھی ہوگا جس میں ابھرتے ہوئے عالمی اور خطے کے نئے عسکری چیلنجز میں پاکستان کے کردار پر بات کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئیڈیاز 2018ء کے حوالے سے پاکستان پوسٹ آفس دس روپے کی مالیت والا خصوصی یادگاری ٹکٹ بھی جاری کرے گا۔

اس موقع پر دو روسی نیول جہاز بھی پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اس نمائش میںپاکستان کی جدید دفاعی سازو سامان گلوبل انڈسٹریل سلوشنز، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، ملٹری وہیکلز ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، شبلی الیکٹرونکس، یونیورسل اسمارٹ ملٹری سسٹمز اور دائودسن آرمری ہیں ان کا بھی افتتاح کیا جائے گا اور نمائش میں انہیں اجاگر کیا جائے گا۔

آئیڈیاز 2018ء میں گزشتہ تمام آئیڈیاز کے مقابلے میں زیادہ جگہ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کو اجاگر کرنے کے لیے حاصل کی ہے جبکہ اس بار عالمی وفود اور نمائش کنندگان کی تعداد بھی دیگر سابقہ آئیڈیاز سے زیادہ ہے۔ کراچی ایکسپو سینٹر کو اس کی گنجائش کے مطابق مکمل طور پر کمپنیوں نے بکنگ کے لیے حاصل کیا ہے اس میں 522 نمائش کنندگان جن کا تعلق پاکستان سمیت 51ملکوں سے شامل ہیں۔

تجارتی وفود کے علاوہ 51 ملکوں سے 262 اعلیٰ سطح کے مندوبین بھی نمائش کا دورہ کریں گے۔ چین، چیک ری پبلک، فرانس، جرمنی، اٹلی، اردن ، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، ترکی، عرب امارات، یوکرین اور امریکا نے اپنے خصوصی پویلین قائم کیے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پی ٹریفک ایسٹ، جاوید علی مہر نے بھی خطاب کیا اور متبادل ٹریفک کے منصوبے میں بارے میں بتایا۔ کراچی کے شہریوں کے لیے 29 نومبر کو نشان پاکستان، سی ویو پر ایک شاندار شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ 30 نومبر کو عوام نمائش میں شرکت کرسکیں گے۔ آئیڈیاز پاکستان کی نمائش ہے اور کراچی کے شہری دنیا بھر سے آنے والے شرکاء اور مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات