Live Updates

ڈرتے نہیںہیں ،احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے، رہنما مسلم لیگ (ن) سندھ

علیم خان سے لیکر علیمہ خان تک سب کا احتساب ہونا چائیے،سب کو معلوم ہے مسلم لیگ کی نشستیں کس نے چھینی ہیں وقت آگیا ہے جنگ سڑکوں پر لڑی جائے اور ن لیگ اس کے تیار ہے،فیصل واوڈادھمکیاں دینابندکریں ورنہ ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے

اتوار 25 نومبر 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائو ں نے کہا ہے کہ ہم احتساب سے نہیں ڈرتے ہیں ۔احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے۔ علیم خان سے لیکر علیمہ خان تک سب کا احتساب ہونا چائیے۔سب کو معلوم ہے مسلم لیگ کی نشستیں کس نے چھینی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے جنگ سڑکوں پر لڑی جائے اور ن لیگ اس کے تیار ہے۔فیصل واوڈادھمکیاں دینابندکریں ورنہ ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر ،رکن قومی کھیئل داس کوہستانی اور دیگر نے بلدیہ ٹان میں مقامی ہال میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمد شاہ نے کہاکہ وفاقی وزیر فیصل ووڈا سندھ پر حملہ آوار ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور سندھ کے پانی کوروکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس میں اتنی طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ سندھ پر حملہ آوار ہو۔

میں فیصل وواڈ کو بتانا چاہتا ہوںکہ ہمیں دھمکیاں نہ دے ورنہ ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا سیاسی انتقام ہے اور وہ نواز شریف سے سیاسی انتقام لینے کے لئے ہی آئے ہیں لیکن ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہے مسلم لیگ ( ن ) کے ورکرز اپنے محبوب قائد نواز شریف کی ایک حکم پر کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ورکرز اپنے قائد نواز شریف کی کال کا انتظار کریں۔

شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہم ن لیگ کو سندھ میں مزید فعال کرنے جا رہے ہیں اس کے لئے تنظیم سازی بھی کررہے ہیں اس ضمن میں جلد سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ سب کو معلوم ہے مسلم لیگ کی نشستیں کس نے چھینی ہیں۔ہم احتساب سے نہیں ڈرتے ہیں۔اب وقت آگیا ہے جنگ سڑکوں پر لڑی جائے اور ن لیگ اس کے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یو ٹرن دراصل دھوکا ہے۔

بیرون ملک سے قرض لیکر جھوٹ بولا جاتا ہے۔لوگوں کومہنگائی کی چکی میں پیسا جارہا ہے، ن لیگ نواز شریف اور مریم نواز کے لئے ہر محاذ پر جنگ لڑیں گے۔جنگ سڑکوں پر لڑنے کا وقت آگیا ہے جس کے لئے ن لیگ تیار ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والاہے۔ہم احتساب سے نہیں ڈرتے احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے۔علیم خان سے لیکر علیمہ خان تک سب کا احتساب ہونا چائیے۔

کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ کرتار پور بارڈرنوازشریف کی پالیسوں کا تسلسل ہے ، 1998 میں بھی نواز شریف نے ہی پہلی بار سکھوں کوویزاجاری کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کی لیکن بھارت کی جانب سے ان کوششوں کا مثبت جواب نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف بھارت سے بات کرتے تھے تو انہیں مودی کا یار اور غدار کہا جاتا ہے لیکن اب موجودہ حکومت خود نواز شریف کی پالیسوں پر عمل پیرا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات