امریکا میں بلیک فرائیڈے پر 6 ارب ڈالر کی آن لائن شاپنگ

پیر 26 نومبر 2018 12:08

امریکا میں بلیک فرائیڈے پر 6 ارب ڈالر کی آن لائن شاپنگ
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) امریکا میں بلیک فرائیڈے پر6 ارب ڈالر کی آن لائن شاپنگ کی گئی ۔ایڈوب اینالیٹکس فرم کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعہ اور تھینکس گونگ ڈے کے موقع پر امریکا میں 6 ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کی گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد زیادہ رہی۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق لوگوں میں سالانہ سیل ڈے کے موقع پر آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے جو اس مرتبہ کی آن لائن سیل سے ظاہر ہو رہا ہے۔

سیل کے دن شاپنگ مالز جا کر خریداری کرنے والوں کی تعداد میں ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔امریکا میں شاپنگ سیزن کرسمس کے موقع پر اختتام پذیر ہوتا ہے اور امریکی نیشنل ریٹیل فیڈریشن نے کہا ہے کہ نومبر اور دسمبر کے دوران ریٹیل سیل میں گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد سی 4.8 فیصد اضافہ متوقع ہے، امکان ہے کہ اس سیزن میں ریٹیل سیل کا حجم 717.45ارب ڈالر سے 720.89 ارب ڈالر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :