ممبئی حملوں میں ملوث افراد کی گرفتاری پر امریکا انعام دیگا،مائیک پومپیو

تمام ممالک لشکر طیبہ سمیت ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد کریں،گفتگو

پیر 26 نومبر 2018 13:09

ممبئی حملوں میں ملوث افراد کی گرفتاری پر امریکا انعام دیگا،مائیک پومپیو
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2018ء) امریکی محکمہ خارجہ نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے نئے انعام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تمام ممالک لشکر طیبہ سمیت ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد کریں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی جو ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ وہ تمام ممالک بالخصوص پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ لشکر طیبہ سمیت ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد کرے۔