Live Updates

عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہےاحتساب یہ نہیں کہ صرف اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائے

۔چودھری نثار علی خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 نومبر 2018 13:17

عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہےاحتساب یہ نہیں کہ صرف اپوزیشن کے خلاف کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 نومبر 2018ء) : سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے بھی نیب کی کارروائیوں کے خلاف بیان دے دیا۔ چودھری نثار علی خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے لیکن یہ احتساب نہیں ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف ہی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے، ایسی وکٹ شاید مسلم لیگ ق کو اس سے پہلے ملی تھی۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہئیے کہ وہ سیدھا کھیلیں اور اچھی ٹیم میدان میں اُتاریں۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان کے پارٹی پالیسی پر نواز شریف سے اختلافات پیدا ہوئے تھے ۔ جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں آج بھی مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں۔

جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودھری نثار علی خان جلد ہی مسلم لیگ ن میں واپس چلے جائیں گے۔ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چودھری نثار علی خان لندن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں اور وہیں رہیں گے لیکن 14 اکتوبر کو چودھری نثار علی خان کی وطن واپسی نے سیاسی پنڈتوں کے تمام اندازے غلط ثابت کر دئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات