فضل الرحمن کا بس اور سیاسی بس دونوں ڈیزل سے چلتے ہیں، فیا ض الحسن چوہان

حکومت میں نہ ہونے کے باعث ڈیزل مولانہ کی پہنچ سے دورہے، بس کے رنگ پسٹن اور انجن دونوں فارغ ہو گئے ہیں،وزیر اطلاعت پنجاب کا فضل الرحمن کی سکھر ٹاک کا ردعمل

پیر 26 نومبر 2018 16:12

فضل الرحمن کا بس اور سیاسی بس دونوں ڈیزل سے چلتے ہیں، فیا ض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2018ء) وزیر اطلاعت پنجاب فیا ض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کا بس اور سیاسی بس دونوں ڈیزل سے چلتے ہیں لیکن اس مرتبہ حکومت میں نہ ہونے کے باعث مولاناکی پہنچ ڈیزل سے باہر ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار فیا ض الحسن چوہان نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے سکھر میں میڈیا ٹاک کے ردعمل میں ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن آجکل حکومت میں نہیں ہیں اس لئے وہ اپنے جزبات کا اظہار کچھ ایسے کر رہے ہیں لیکن مولانا صاحب کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ انکی بس کے رنگ پسٹن اور اور انجن دونوں فارغ ہو گئے ہیں ویسے بھی آپکا بس اور آپکی سیاسی بس دونوؓں ڈیزل پر چلتی ہیں اور حکومت میں نہ ہونے کے باعث ڈیزل اسکی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔