مولانا فضل الرحمن کی کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی شدید مذمت

پیر 26 نومبر 2018 22:20

مولانا فضل الرحمن کی کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی شدید مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ متحدہ مجلس عمل کے سر براہ اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آئے دن کشمیری عوام پر گولیاں برسا کر ان کی تحریک دبانے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اس کی تمام تر سازشوں کے باوجود تحریک مزیدزور شور پکر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ سراسر ظلم اور بر بریت ہے ۔جمعیت علماء اسلام کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی پر ہونے والے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتی ہے لیکن اس پر عالمی اداروں کی خاموشی اس سے زیادہ بدترین ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ء ہو چکی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں خا موش تما شائی بنی ہوئی ہیں ۔