وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مانسہرہ میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا

واقعہ میں ملوث انسانیت کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں،ملوث افراد کوجلد گرفتارنے کاحکم

پیر 26 نومبر 2018 22:29

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مانسہرہ میں لڑکی سے زیادتی اور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گڑھی حبیب اللہ ضلع مانسہرہ میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کی ہدایت کی ہے، انہوں نے دلخراش اور انسانیت سوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ حکام کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث انسانیت کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں اورہدایت کی کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو جتنا جلدی ممکن ہو سکے قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، وزیر اعلیٰ نے مقتولہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ لواحقین کو انصاف ملے گا اور قاتل ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :