Live Updates

عمران خان زبردست آدمی ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما کا اعتراف

وزیراعظم عمران خان ایماندار آدمی ہیں لیکن اسد عمر اور فواد چوہدری نے ان کی نیا ڈبو دینی ہے۔ نبیل گبول

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 نومبر 2018 12:27

عمران خان زبردست آدمی ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما کا اعتراف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان نے زندگی میں دو بار شیروانی پہنی ایک بار انہیں ریحام خان خان نے آف وائٹ کلر کی شیروانی پہنائی جب کہ ایک بار انہوں نے تب شیروانی پہنی جب وہ وزیراعظم بنے۔لیکن عمران خان کے وزراء کا بس ایک ہی کام ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے رہیں۔

اور میں ایک بات بتا دو فواد چوہدری اور اسد عمر نے عمران خان کی نیا ڈبونی ہے۔نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت زبردست آدمی ہیں۔میں ان کو جانتا ہوں وہ وہ بہت ایماندار آدمی ہیں۔عمران خان کی ایک خامی ہے کہ وہ لوگوں کی باتوں میں بہت جلدی آ جاتے ہیں اور اپنے نزدیکی لوگوں کو ٹھیک سمجھتے ہیں اور دوسروں کو کرپٹ سجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد نامی لوگ خطرناک ہوتے ہیں ۔

فواد حسن فواد نے نواز شریف کو ڈبویا اور فواد چوہدری عمران خان کو ڈبوئیں گے۔خیال رہے اس سے قبل بھی کئی سیاسی مبصرین کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو ان کے قریبی لوگوں سے خطرہ ہے۔معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں قدرتی طور پر ان کی زیادہ پذیرائی ہوتی ہے۔ عمران خان کا ماضی بھی ایسا ہے لیکن عمران خان مردم شناس نہیں ہے،معاملہ فہم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم بہت ہی زیادہ بُری ہے۔ عمران خان کی ٹیم اتنی بُری ہے کہ جیسے ٹیپو سلطان کی شکست کا سبب غدار تھے۔ ایسے ہیعمران خان کے آس پاس ایسے لوگ ہیں جو خریدے جا سکتے ہیں، جنہیں استعمال کیا جاسکتا ہے اور جو وزیراعظم ہاؤس کے لیے سکیورٹی رسک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو خبردار کیا کہ ایسے کئی لوگ وزیراعظم ہاؤس کے اندر موجود ہیں جو سکیورٹی رسک بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کو وقت صرف اسی لیے دے رہے ہیں کیونکہ ماضی میں انہوں نے کچھ اچھے کام بھی کیے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات