یمن میں امریکی ڈرون کا میزائل حملہ،

دو القاعدہ کمانڈرز سمیت چھ ہلاک القاعدہ کے دو کمانڈر ابومحمد الذہب اور ابو القعقاع اوران کے چارساتھی عسکریت پسند بھی مارے گئے،قبائلی سردار

منگل 27 نومبر 2018 14:30

یمن میں امریکی ڈرون کا میزائل حملہ،
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) یمن میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے دو اہم کمانڈروں سمیت چھ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کے دو کمانڈر ابومحمد الذہب اور ابو القعقاع شامل ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ ان کے 4دیگر ساتھی عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ ڈرون حملہ یمن کے جنوب مغربی صوبہ البیضاء میں کیا گیا ۔مقامی قبائلی سرداروں کا کہناتھا کہ ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کے دو کمانڈر ابومحمد الذہب اور ابو القعقاع شامل ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ ان کے 4دیگر ساتھی عسکریت پسند بھی مارے گئے۔2017 ء اور 2018ء کے دوران امریکا نے یمن میں 170ڈرون حملے کیے گئے۔