Live Updates

وزارت قانون کا جانشینی سرٹیفکیٹ کیلئےنادرا سےمدد لینےکا فیصلہ

نادرا کے زیرتحت سہولت سنٹر قائم کیے جائیں گے، سہولت سنٹر15روز میں جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کریں گے، نادرا خاندان کے تمام افراد کا بائیومیٹرک لیکرجانشینی سرٹیفکیٹ بنائے گا۔ ذرائع وفاقی وزارت قانون

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 نومبر 2018 16:06

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر 2018ء) وفاقی وزارت قانون نے جانشینی سرٹیفکیٹ کیلئے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،نادرا کے زیرتحت سہولت سنٹر قائم کیے جائیں گے، سہولت سنٹر 15روز میں جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کریں گے، نادرا خاندان کے تمام افراد کا بائیومیٹرک لیکرجانشینی سرٹیفکیٹ بنائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے فیصلہ کیا ہے کہ جانشینی سرٹیفکیٹ کیلئے نادرا سے مدد لی جائے گی۔

نادرا کے زیرتحت جانشینی سرٹیفکیٹ کیلئے سہولت سنٹر قائم کیے جائیں گے۔ نادرا کے سہولت سنٹر تمام افراد کو 15روز میں جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ نادرا خاندان کے تمام افراد کا بائیومیٹرک لیکرجانشینی سرٹیفکیٹ بنائے گا۔

(جاری ہے)

بیرون ملک مقیم افراد کوبائیومیٹرک کیلئے پاکستان نہیں آنا پڑے گا۔اوورسیز پاکستانی قونصلیٹ سے بائیومیٹرک کروا سکیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کر دی ہے ، اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نائیکوپ کی ضرورت نہیں ہو گی اس سے قبل پاکستانیوں کو نائیکوپ کے حصول میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ اب پاکستانی پاسپورٹ کے حامل بیرون ملک پاکستانیوں کو نائیکوپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل نائیکوپ کے حصول میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا، یہ اقدام وزیراعظم کے مشیر ذالفقار بخاری کی سفارش پر اٹھایا گیا ہے جس کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اس فیصلے کو خوش آیند قرار دیا گیا۔دہری شہریت کے حامل پاکستانی پاسپورٹ دکھا کر وطن آ سکیں گے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لئے اب نائیکوپ کارڈ کے جھنجھٹ سے نجات مل گئی۔ واضح رہے کہ 13 فروری 2018 کو وزارتِ داخلہ اورایف آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ دوہری شہریت کے حامل اوورسیز پاکستانی اپنے نائیکوپ کارڈ کے بغیر بھی پاکستان میں بغیر ویزے کے انٹری حاصل کرسکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات