Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں صرف یوٹرن کی تبدیلی آئی ہے،شرجیل میمن

بلاول بھٹو نے عمران خان کی حمایت صرف ایک معاملے کی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما کی احتساب عدالت میں مختصر گفتگو

منگل 27 نومبر 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں صرف یوٹرن کی تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز احتساب عدالت میںپیشی کے دوران شرجیل انعام میمن نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں کوئی اور تبدیلی آئے یا نہ آئے لیکن ایک تبدیلی ضرور آئی ہے کہ انہوں نے اس مرتبہ یوٹرن کی تبدیلی متعارف کرائی ہے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے عمران خان کی حمایت صرف ایک معاملے کی ہے اور وہ ابھی بتانا ٹھیک نہیں ہے باقی ہم کسی معاملے میں بھی انکے ساتھ نہیں ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات