جسٹس (ر ) فضل الرحمن کو لاپتہ افراد کمیشن کا سینئر ممبر مقر رکر دیا گیا

منگل 27 نومبر 2018 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) جسٹس (ر ) فضل الرحمن کو لاپتہ افراد کے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر لاپتہ افراد کمیشن کا سینئر ممبر مقر رکر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی اس عہدہ پر تقرری سے لاپتہ افراد کے مقدمات بالخصوص بلوچستان سے لاپتہ افراد کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے اور ان کو تیزی سے نمٹانے میں مد د ملے گی ۔جسٹس (ر ) فضل الرحمن بلوچستان ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت کو رٹ کے جج رہے ہیں ، وہ لاپتہ افراد کمیشن کے صدر کے علاوہ الیکشن کمیشن کے ممبر بھی رہے ہیں ۔