Live Updates

نئے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو نوکریوں میں تعلیم،عمر اوردیگر چیزوں میں رعایت دینگے،اجمل وز یر

شمالی وزیرستان میں چوبیس ہزار پولیس بھرتی کرینگے،سابقہ فاٹا کے تمام لوگوں کو صحت کارڈ دینگے سابقہ فاٹا کے تمام لوگوں کو صحت کارڈ دینگے،ایک ارب روپے تک بلاسود قرض حسنہ دینگے،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بڑے اسپتال اور کیڈٹ کالج دینگے،ترجمان صوبائی حکومت

منگل 27 نومبر 2018 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے کہا ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو نوکریوں میں تعلیم،عمر اوردیگر چیزوں میں رعایت دینگے،شمالی وزیرستان میں چوبیس ہزار پولیس بھرتی کرینگے،سابقہ فاٹا کے تمام لوگوں کو صحت کارڈ دینگے ۔پشاوروزیراعلی ہائوس میں پریس کانفرنس میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیرکا کہنا تھا کہ ضم شدہ نئے اضلاع کو اپنے پائوں پر کھڑا کرینگے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرجلد این ایف سی کا 3 فیصد جو 100 ارب روپے بنتے ہیں ریلیزکئے جائیں گے،نئے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو نوکریوں میں تعلیم،عمر اوردیگر چیزوں میں رعایت دینگے،شمالی وزیرستان میں 24 ہزار پولیس بھرتی کرینگے،سابقہ فاٹا کے تمام لوگوں کو صحت کارڈ دینگے،ایک ارب روپے تک بلاسود قرض حسنہ دینگے،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بڑے اسپتال اور کیڈٹ کالج دینگے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا میں لیپ ٹاپ اسکیم شروع کرینگے،نئے اضلاع کیلئے جو فنڈ ہوگا شفاف طریقے سے خرچ ہوگا،دس سال کیلئے یہ پیسے مسلسل خرچ ہونگے،نئے اضلاع کیلئے وزیراعلی کی سربراہی میں پیس اینڈ ریفامز کمیٹی بنائی ہے،نئے بجٹ،پی ایس ڈی پی،بلدیاتی انتخابات سمیت تمام امور کا جائزہ لیگی،سابقہ فاٹا کی ترقی کیلئے حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے،سابقہ فاٹا میں جرگہ سسٹم مضبوط کرینگے،تاکہ نئے گورنرسسٹم کے ذریعے انصاف کا نظام تیزکیا جائے،اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع کیلئے مختلف شعبوں میں نوکریوں کا کوٹہ دوگنا کیا جائیگا،بلدیاتی انتخابات کو جلد نئے اضلاع تک توسیع دی جائیگی،جنوبی وزیرستان میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا،قطرمیں پانچ لاکھ نوکریوں کیلئے قبائلی اضلاع کو بڑا حصہ دیا جائیگا،شعبہ معدنیات میں بھی خاطر خواہ حصہ دیا جائیگا،مساجد میں سولر پیلنز نصب کئے جائیں گے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے شمالی وزیرستان غلام خان بارڈر وزیرستان کا دورہ کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات