قائم علی شاہ کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس جلسہ کے سلسلہ میں اجلاس

منگل 27 نومبر 2018 22:12

قائم علی شاہ کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس جلسہ کے سلسلہ میں ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسہ کے سلسلہ میں ایک اجلاس سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سید خورشید احمد شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سینیٹر اسلام الدین شیخ، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر شبیر بجارانی، ممبر قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، ممبر صوبائی اسمبلی سید فرخ احمد شاہ، سٹی سکھر کے صدر مشتاق احمد سرھیو جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارشد مغل انفارمیشن سیکریٹری چوہدری اظہر حسنین نے شرکت کی۔