Live Updates

سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی

منگل 27 نومبر 2018 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) حتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

محکمہ اطلاعات میں 5ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے چار دسمبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ ہاں ایک تبدیلی ضرور آئی ہے، یوٹرن کی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عمران خان کی حمایت صرف ایک معاملے پر کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات