نوجوان بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگر کریں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا سمینیار سے خطاب

منگل 27 نومبر 2018 23:50

نوجوان بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگر کریں۔ منگل کو یہاں کشمیر پر بھارتی حملے اور جنگ کے خاتمہ میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ نوجوان ٹویٹر،فیس بک اور وٹس ایپ کے زریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کو شیئر کرنے اور عالمی برادری تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ مسلہ کشمیر کے بارے میں آگاہی میں اضافے کی غرض سے ریلیوں کے انعقاد،لیکچرز سمیت تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حکومت سنبھالنے کے فور ی بعد بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کی،منفی اشاروں کے باوجود پاکستان نے امن کی کوششیں جاری رکھیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کرتار پور سرحد کھلنے سے سکھ برادری یاتریوں کو بغیر کسی ویزہ کے نارروال میں واقع گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت صحافیوں کو بھی کرتار پور کا دورہ اور افتتاحی تقریبات میں شرکت کرنا چاہیئے۔کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو اہم قدم قرار دیتے ہوئے ترجمان نے اس دفعہ پاکستان نے نہیں بلکہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔رپورٹ میں فیکٹ فائنڈنگ مشن قائم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این مشن کو آذاد جمون وکشمیر کے دورہ کرنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہے کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں۔