پاکستانی انجینئیر نوجوان نے بجلی سے چلنے والی بائیک تیار کر لی

الکٹرک بائیک 3 گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے جس سے 102کلومیٹر کا فاصلہ طے ہو سکتا ہے،خرچہ صرف 15 روپے ہوتا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 28 نومبر 2018 12:49

پاکستانی انجینئیر نوجوان نے بجلی سے چلنے والی بائیک تیار کر لی
پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 نومبر 2018ء) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،اور اب ایک اور پاکستانی نوجوان کا کارنامہ سامنے آیا ہے جس نے الیکٹرک بائیک تیار کر لی ہے۔نوجوان پیشے کے اعتبار سے انجینئیر ہے اور اس کا تعلق پشاور سے ہے جس نے الیکٹرک بائیک تیار کی ہے۔

الیکٹرک بائیک تین گھنٹے میں چارج ہوتی ہے اور تین گھنٹے کی چارجنگ سے 102 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔اس کی قیمت اتنی کم ہے کہ جان کر ہر کوئی اس بائیک کا ملک بننے کی خواہش کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس الیکٹرک بائیک پر صرف 15 روپے کے خرچ میں 102 کلو میڑ کا فاصلہ طے کیا جا سکے گا۔بائیک بنانے والے نوجوان انجینئیر شہریار خان کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرک بائیک تین گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے اور اس پر بجلی کا صرف ایک یونٹ خرچ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ بائیک 250 کلو وزن بھی اٹھا سکتا ہے۔جس سے شہر میں آلوگی بھی کم ہو گی۔شہریار خان کا کہنا ہے کہ میری خواہش  ہے کہ میں پشاور شہر کو دوبارہ سے پھولوں کا شہر بناؤں جس کے لیے ضروری ہے آلودگی کا خاتمہ ہو۔ہمیں اپنے شہر سے پٹرول کا خاتمہ کرنا ہو گا کیونکہ اس کے استعمال سے شہر میں آلودگی پیدا ہوتی ہے جب کہ بجلی سے چلنے والی بائیک سے کوئی آلودگی پیدا نہیں ہو گی۔

ا سلیے میں بجلی سے چلنے والی بائیک تیار کی۔اس سے قبل ایک نوجوان نے بنا پیٹرول کے چلنے والی سستی ترین موٹر سائیکل بنا ئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے رہائشی عبدالباسط کا تعلق مکینیکل انجینئرنگ سے ہے تاہم عبدالباسط نے اپنی فیلڈ سے متعلق پڑھائی کو بروکار لاکر ایسی شاندار موٹرسائیکل تیار کی ہے جو ددیکھتے میں تو سائیکل نما ہے لیکن کام موٹرسائیکل والا کرتی ہے وہ بھی بغیر ایندھن کے۔ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اس نے یہ موٹرسائیکل کافی ریسرچ کے بعد تیارکی ہے جبکہ اس میں اس نے کروز کنٹرول سسٹم لگایا ہے اور اسکی لاگے عام موٹرسائیکل سے بھی کم ہے مزید یہ کہ آٹو سیٹنگ کی اس موٹرسائیکل میں سپیڈ کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور اس کا کوئی شور بھی نہیں ہے۔