میلانیا ٹرمپ کی کرسمس کی خوفناک تیاریاں،شہریوں کی شدید تنقید

کرسمس پر وائٹ ہائوس کیسا نظر آئے گا، میلانیا کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بدھ 28 نومبر 2018 13:38

میلانیا ٹرمپ کی کرسمس کی خوفناک تیاریاں،شہریوں کی شدید تنقید
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ دکھایا جارہا ہے کہ کرسمس پر وائٹ ہائوس کیسا نظر آئے گا، ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے خوفناک قرار دے رہے ہیں۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر وائٹ ہائوس کی سجاوٹ جو کہ میلانیا ٹرمپ کی کی تھی ابھی تک سوشل میڈیا صارفین اسے نہیں بھولے ہیں کیونکہ پچھلے سال ٹوئٹر پر میلانیا ٹرمپ نے جو تصاویر شیئر کی تھیں وہ کرسمس کی کم اور کسی ہیلوئن پارٹی کی زیادہ لگ رہی تھیں جبکہ اس مرتبہ بھی صارفین کا کچھ ایسا ہی ردعمل ہے۔

اس مرتبہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کے حوالے سے جو وائٹ ہائوس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں اٴْن کو دیکھ کر ٹوئٹر صارفین میں ایک خوف کی لہر پیدا ہوگئی ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر میلانیا ٹرمپ پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وائٹ ہائوس پوری طرح سے لال رنگ میں ڈوبا دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ٹریز ہرے تو دیکھے ہیں لیکن یہ لال کب ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین میلانیا ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ وائٹ ہائوس کی تصاویرکو شیئر کرکے انہیں تنقید و طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا ہے کہ اس ویڈیو میں خاتون اول وائٹ ہائوس کرسمس ہارر نامی نئی فلم کے لیے آڈیشن دے رہی ہیں۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے گزشتہ سال اور اس سال کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ اس سے قبل کسی خاتون اول نے وائٹ ہائوس کو جہنم کی طرح نہیں سجایا، وہ اس بات کا کریڈٹ صرف میلانیا کوہی دے سکتے ہیں۔ جبکہ دوسرے صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ تو میلانیا نے کرسمس پر وائٹ ہائوس کو لال رنگ کے درختوں سے سجایا ہے۔میلانیا ٹرمپ کی کرسمس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ وائٹ ہائوس میںاس سے پہلے انہوں نے کبھی دو چیزوں کو نہیں دیکھا (اور صرف وائٹ ہائوس نہیں بلکہ کہیں نہیں دیکھا) ایک ریڈ کرسمس ٹریز‘ اور دوسرا بی بیسٹ زیور۔