معین خان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کرنے والے تیسرے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

بدھ 28 نومبر 2018 18:27

معین خان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2018ء) سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کرنے والے تیسرے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 4 شکارز کر کے سابق ہم وطن وکٹ کیپر معین خان کی وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، سرفراز نے ایک سٹمپ اور تین کیچز تھامے۔

(جاری ہے)

معین خان نے وکٹوں کے پیچھے 147 شکارز کر رکھے تھے جبکہ سرفراز نے 45 میچز میں 148 شکارز کر لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے وسیم باری 228 شکارز کے ساتھ سرفہرست ہیں، کامران اکمل 206 شکارز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔